کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں تین روپے سے زائد اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ اس مد میں بجلی کی قیمت میں دو روپے پینتیس پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔
درخواست کے مطابق 67 پیسے فی یونٹ اضافہ بقایا جات کی مد میں کیا جائے۔ منظوری کی صورت میں کراچی کے صارفین پر ایک ارب 6 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 19 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔