برطانوی پارلیمنٹ کے 20 ارکان نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو خط لکھ کر بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
20 برطانوی اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ انہیں قید میں رکھنا غیر منصفانہ ہے، ڈیوڈ لیمی ان کی رہائی کے لیے کردار ادا کریں۔
اراکین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو حراست میں رکھنا جمہوریت کے لیے خطرہ ہے، انہیں انکے دفاع کا موقع نہیں دیا جا رہا اور انکے خلاف مقدمات پاکستان میں اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا تسلسل ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے بانی پی ٹی آئی کی جماعت کو بھی انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ بطور ریاست انسانی حقوق اور جمہوریت کے لیے کھڑے ہونا ہماری ذمے داری ہے۔