خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسزکی 2 مختلف کارروائیوں میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد خارجی انصاف اللہ سمیت 2خوارج مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی خیبرمیں کی جہاں 2 خوارج ہلاک ہوئے اور 3 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک کئے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ خوارج قانون نافذ کرنے والے اداروں ، ٹارگٹ کلنگ اور متعدد دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر دونوں علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔