اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم کردی گئی اور اب قیدیوں سمیت بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں معمول کے مطابق ہوں گی۔
4 اکتوبر کو سیکیورٹی وجوہات کے باعث سینٹرل جیل اڈیالہ میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی تھی جو ختم کر دی گئی ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف عام قیدیوں ہی نہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں بھی اب معمول کے مطابق ہوں گی۔
اس سے قبل ملاقاتوں پر پابندی کی وجہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جیل میں فرضی مشقوں کا انعقاد بتایا گیا تھا۔
ملاقاتوں پر پابندی کے باعث بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس اور ایک سو نوے ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت بھی اڈیالہ جیل راولپنڈی کے بجائے اسلام آباد میں ہوئی تھی۔