چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے عہدے سنبھالنے کے بعد پہلا ججز روسٹر جاری کر دیاہے ، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت رجسٹرار کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق سپریم کورٹ کے آٹھ بینچز اٹھائیس اکتوبر سے مقدمات کی سماعتیں کریں گے۔
تفصٰلات کے مطابق سپریم کورٹ کا اٹھائیس اکتوبر سے یکم نومبر تک کا روسٹر جاری کر دیا گیا، روسٹر کے مطابق بینچ نمبر ایک چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہوگا ۔ بینچ نمبر دو میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ ، بینچ تین جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عرفان سعادت خان جبکہ بینچ چار میں جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد شامل ہیں۔ بینچ نمبر پانچ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی جبکہ بینچ چھ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہوگا۔ بینچ نمبر سات میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان جبکہ بینچ آٹھ میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔