پاکستان کے معروف موسیقار الطاف حسین عرف طافو خان گردوں کے عارضے کے باعث 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
معروف موسیقار ماسٹر آف طبلہ الطاف حسین عرف طافو خان گردوں کے عارضے کے باعث طویل عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
الطاف حسین نے میڈم نورجہاں، عنایت حسین بھٹی، اے نیئر کیلئے گیت کمپوز کیے جبکہ پنجابی ٹپے سمیت متعدد فلموں کیلئے موسیقی ترتیب دی اور کنگ آف ردھم کا خطاب بھی پایا ۔
طافو خان کو طبلے اور ردھم پر عبور ہونے کے باعث فلمی حلقوں نے انہیں ماسٹر آف طبلہ اور ردھم کنگ کا خطاب دیا۔
موسیقی کیلئے گراںقدر خدمات پر انہیں نگار ایوارڈ اور صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا ۔
کنگ آف ردھم نے 600 سے زیادہ فلموں میں بطور میوزیشن حصہ لیا اور ان کا پنجابی گانا "سن وے بلوری اکھ والیاں" بہت مشہور ہوا۔