دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری کل یوم سیاہ منا رہے ہیں27اکتوبر 1947 جموں وکشمیر پر بھارت کی فوج کشی ، کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔
بھارت نے کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف اپنی فوجیں کشمیر میں اتار کر غیر قانونی طورپر قبضہ کرلیا،جموں وکشمیر پر بھارت کے فوجی قبضے کی وجہ سے کشمیریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوا۔کشمیری ہر سال 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں
کشمیری بھارت کو واضح پیغام دیتےہیں کہ وہ کبھی بھی اپنےمادر وطن پر غاصبانہ قبضےکو قبول نہیں کریں گے،یہ دن اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمدکی یاددہانی کراتا ہے۔
میرواعظ عمرفاروق کاکہنا ہےکہ حریت کانفرنس تنازعہ کشمیر کے پر امن حل پر یقین رکھتی ہے،خطے میں دیر پا امن وترقی کیلئے کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کا حل ضروری ہے،غیر قانونی نظر بندکشمیری رہنماوں کو فوری رہا کیا جائے،حریت کانفرنس نےمسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے ہمیشہ پرامن راستہ اختیار کرنے پر زور دیا۔