راولپنڈی میں پھلوں، سبزیوں اور چکن کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پھلوں سبزیوں کے سرکاری نرخ صرف کاغذوں تک محدود ہے۔ ٹھیلوں دکانوں پر 190 والا سیب ڈھائی سو روپے کلو اور 120 روپے درجن والا کیلا 200 روپے میں بیچا جا رہا ہے۔
آلو کی سرکاری قیمت 82 روپے لیکن 110 روپے میں فروخت جاری ہے، پیاز کی قیمت 118 روپے فی کلو طے لیکن عوام کو 150 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ چکن کا سرکاری ریٹ 595 کی جگہ 650 روپے میں بیچا جا رہا ہے، سیب کیلے اور انار کی بھی ٹھیلوں دکانوں پر من مانی وصولی کی جارہی ہے۔
دکانداروں کا سرکاری ریٹ وارہ نہ کھانے کا رونا تو انتظامیہ کے سخت کارروائیوں کے دعوے مگر مہنگائی اور منافع خوری نے راولپنڈی کے باسیوں کی زندگی کو عذاب بنا رکھا ہے تو پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارروائیاں صرف کاغذات تک محدود نظر آتی ہیں۔