پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے اور اخری ٹیسٹ میچ میں وکٹوں سے شکست دیکر تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز دو۔ایک سے جیت لی۔ سعود شکیل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےجانیوالےتیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کےتیسرے روزانگلینڈ کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 24 رنز تین کھلاڑی اوٹ پراپنی نامکمل اننگز کا دوبارہ اغاز کیا۔تیسرے اور اخری ٹیسٹ میچ کے تیسرےروزانگلینڈ کی دوسری اننگزمیں چوتھی وکٹ 66 رنز کےمجموعی سکور پر گرگئی۔
ہیری بروک 26 رنز بنا کرنعمان علی کی گیند پروکٹ کیپرمحمد رضوان کےہاتھوں کیچ ہو گئے۔انگلینڈ کی دوسری اننگزکی پانچویں وکٹ 70رنز کےمجموعی سکور پرگرگئی، کپتان بین اسٹوکس صرف تین رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو اوٹ ہوگئے۔
انگلینڈ کی دوسری اننگز میں چھٹی وکٹ 75رنز کےمجموعی سکور پر گر گئی،جیمی اسمتھ بھی صرف تین رنزبناکرساجد خان کی گیند پربولڈ ہو گئے۔انگلینڈ کی دوسری اننگز میں ساتویں وکٹ 85رنز کے مجموعی سکور پرگرگئی،جوئے روٹ 33 رنزبنا کرنعمان علی کی گیند پر وکٹ کیپرمحمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔انگلینڈکی دوسری اننگزمیں آٹھویں وکٹ 97رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی،گس اٹکنسن 10 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے،
انگلینڈ کی دوسری اننگز میں نویں وکٹ 105رنز کےمجموعی سکور پرگرگئی،ریحان احمد 07رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پربولڈ ہوگئے،دوسری اننگزمیں انگلینڈ کی پوری ٹیم 112رنزبنا کرآوٹ ہوگئی،آخری کھلاڑی جیک لیچ 10 رنز بنا کرنعمان علی کی گیند پروکٹ کیپرمحمد رضوان کے ہاتھوں سٹمپ آوٹ ہو گئے،شعیب بشیر 04 رنزکیساتھ ناٹ آوٹ رہے۔پاکستان کی جانب سی نعمان علی نے42 رنز کے عوض 6 وکٹ اورساجد خان نے 69 رنز کےعوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کو میچ اورسیریز میں کامیابی کیلیئے 36 رنز درکار تھے۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نےدوسری اننگز کا اغاز کیا۔پاکستان کی دوسری اننگز میں پہلی وکٹ 14 رنز کے مجموعی سکور پرگرگئی،صائم ایوب 08 رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔پاکستان نے تیسرےاور اخری ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز بھی اپنے نام کر لی۔
کپتان شان مسعود 23 رنز اورعبداللہ شفیق 05 رنز کیساتھ ناٹ اوٹ رہے۔جیک لیچ نے 27 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کے نائب کپتان سعود شکیل کو مین اف دی میچ جبکہ ساجد خان کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
پاکستان نے انگلینڈ کو نو سال بعدسیریز سے شکست دی
،2015 میں پاکستان نے یو اے ای میں انگلینڈ کو دو صفر سے شکست دی تھی،یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے 2015 کی سیریز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
پاکستان نے 3 سال بعد ہوم سیریز میں کامیابی حاصل کی،پاکستان نے فروری 2021 میں جنوبی افریقہ کو دو صفر سے شکست دی تھی۔
تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، کپتان شان مسعود، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
انگلش ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 2 تبدیلیاں کی ہیں جس کے بعد پلیئنگ الیون میں زیک کراؤلی، بین ڈکٹ، اولی پاپ، جو روٹ، ہیری بروک، کپتان بین اسٹوکس، جمی اسمتھ، گس ایٹکنسن، ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر ٹیم کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ ملتان میں سیریز کا کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ انگلینڈ کے نام رہا تھا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ پاکستان نے جیتا تھا۔