آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں خوارجیوں نےنمازمغرب کےدوران مسجد پرحملہ کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی رپور ٹ کے مطابق لکی مروت میں خوارجیوں نے نماز مغرب کےدوران مسجد پرحملہ کیا حملے کے نتیجے میں 19سالہ جینٹلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید ہوگیا، جی سی عارف اللہ پاکستان ملٹری اکیڈمی،کاکول میں زیرتربیت اورچھٹیوں پرآبائی شہرمیں تھے۔
آئی ایس پی آر کی رپور ٹ کے مطابق حملے کے وقت جینٹلمین کیڈٹ عارف اللہ مسجدمیں نماز ادا کرنے گئے تھے، خوارج نے جیسے ہی فائرنگ شروع کی توعارف اللہ نے فوراً جواب دیا، عارف اللہ خوارج کابہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔
واقعے کے دوران جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ (عمر 19 سال؛ لکی مروت کا رہائشی) نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہادت قبول کی، اور کئی بے گناہ نمازیوں کی جانیں بچائیں،مسجد میں نماز کی حالت میں نمازیوں پر حملہ کرنے کا ایسا گھناؤنا اور بزدلانہ فعل ان خوارج کے حقیقی نظریے کی عکاسی کرتا ہے۔
ایک نوجوان جنٹلمین کیڈٹ کا بہادرانہ عمل ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے جذبے اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید کا تعلق لکی مروت سے ہے جی سی عارف اللہ شہید پاکستان ملٹری اکیڈمی میں زیر تربیت تھے شہادت کے وقت جی سی عارف اللہ چھٹیاں گزارنے اپنے گھر آئے تھے جی سی عارف اللہ شہید نے سوگواران میں والدین ،4 بھائی اور 4 بہنیں چھوڑے گئے، جی سی عارف اللہ شہیدکے بڑے بھائی بھی پاکستان آرمی میں دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیںجی سی عارف اللہ شہید نے نہتے ہوتے ہوئے بھی فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کا گتھم گتھا لڑائی میں مقابلہ کیا۔