وزیراعلیٰ سندھ نے جیکب آباد میں شہری کی جانب سےگدھے پر کلہاڑیوں سےحملےکاسخت نوٹس لےلیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نےکہابےزبان جانورپر وحشیانہ تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا،متعلقہ حکام کو واقعے میں ملوث ملزم کےخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت دیدی،انسانیت کا تقاضا ہےکہ جانوروں کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے،ایسا سفاکانہ عمل معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔
وزیراعلی نےزخمی جانورکوطبی امداد فراہم کرنے اور بہترعلاج معالجےکےلیے اقدامات کی ہدایت دی،کہا
قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو رعایت نہیں دی جائے گی۔
یاد رہےکہ جیکب آباد کے گاؤں شکر بروہی میں گھر میں داخل ہونےپر دیہاتی نے گدھے پر مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،ملزم نے کلہاڑی کے وار کر کے گدھے کو زخمی کر دیا،
مالک نےمؤقف اختیار کیا کہ میرا گدھا مولا بخش کے گھر داخل ہوا تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا،ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔





















