سعودی وزارت حج و عمرہ نے کم عمر بچوں سے متعلق نئی پالیسی واپس لیتے ہوئے سابقہ پالیسی دوبارہ بحال کر دی ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق 15 سال سے کم عمر بچوں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
سعودی حکام کے مطابق اب 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو دوبارہ حج کی اجازت حاصل ہوگی، جبکہ عمر کی حد بڑھانے کا سابقہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔
وزارت حج کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ نئی عمر کی حد کے باعث مسترد ہونے والے ویزوں کو دوبارہ پراسیس کیا جائے گا۔ اس حوالے سے متاثرہ درخواست گزاروں کو اپنی درخواستیں دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا تھا کہ 15سال سےکم عمر عازمین حج کے ویزے فوری طور پر منسوخ کردئیےگئے،،450 پاکستانی بچوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے،تین مئی سےحج کےلئےسفرپرپابندی سے کراچی کے 70 عازمین حج متاثرہوں گے،200 بچے پرائیویٹ اور 250 بچے سرکاری حج اسیکم کے تحت حج پر جانے ہیں۔ تاہم اب یہ فیصلہ سعودی حکومت کی جانب سے واپس لے لیا گیاہے ۔





















