اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ نادیہ فاروق کھر میری بیٹیوں کی طرح ہے اس کو پولیس وین میں اٹھاکر ڈالا گیا وہ افسوسناک ہے فیصل آباد کے ممبرز کو پولیس اٹھا کر لے گئی ہے۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نےٹوکن واک آؤٹ کیا اورایوان میں شدید نعرے بازی بھی کی۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر نےآئینی ترمیم، پنجاب حکومت کے رویے ،پولیس کے مظالم اورجبری گمشدگیوں کے خلاف ٹوکن واک آؤٹ کیا نادیہ کھر میری بیٹیوں کی طرح ہے اس کو پولیس وین میں اٹھاکر ڈالا گیا وہ افسوسناک ہے، جنگ میں قیدیوں کو مارنا شروع نہیں کردیتے ہم ایم پی ایز ہیں،ہمار ایک ممبر آئی ایس آئی کی کسٹڈی میں رہا ہے میں کھل کر اب بات کروں گا۔
احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ ہم ممبر ہیں کہاں جائیں یا تو ہم چلے جاتے ہیں کسی اور کو سیٹوں پر بٹھا دیں، ہم نئے اسٹامپ نہیں دے سکتے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہم نے کھڑا ہی ہونا ہے، گھر سے باہر نکلتے ہیں تو انہیں بتا کر آتے ہیں اگر گھر واپس نہ آئیں تو باقی کام خود ہی کر لینا، ہمارے ایم پی ایز ایم این ایز کو اٹھایا جاتا ہے ، ہمارے لوگ گھر باہر محفوظ نہیں پولیس نے ہمارے لوگ ان کے حوالے کئے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کا کہنا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی پولیس نے ہمارے لوگ ایجنسیوں کے حوالے کیےتیسرے درجے کے لوگ شودر کی طرح سلوک ہو رہا ہے کوشش کی ایوان سے بائیکاٹ نہ کروں، مجبور ہوگئے ہیں ایجنسیز پولیس حکومت کے خلاف ٹوکن واک آئوٹ کررہے ہیں۔