پاکستان علما کونسل نے عمران خان کی حمایت میں امریکی نمائندگا ن کے ممبران کے خط کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ خط پی ٹی آئی کے منافقانہ رویہ اور پالیسی کی دلیل ہے ۔
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان علما ء کونسل اس خط کو کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے ، امریکی ایوان نمائندگان کے ممبران مشرق وسطیٰ کی صورتحال بالخصوص ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت اور لاکھوں بے گھر افراد پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے،حکومت پاکستان ، عوام ، سیاسی اور مذہبی جماعتیں اپنے مسائل خود حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ، مذکورہ بالاخط اوراسکےمندرجات بلاشبہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور خود مختاری کی خلاف ورز ی ہے،
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مذکورہ بالا خط صرف اور صرف صیہونی طاقتوں کی ایما ء پر لکھا گیا، پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔