مہیش بھٹ نے شاہ رخ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "ستارے اس لئے نہیں چمکتے کہ انہیں دیکھا جائے بلکہ وہ اس لئے چمکتے ہیں کیونکہ ان کا کام ہی چمکنا ہے"۔
مہیش بھٹ نے مزید کہا " ایک سپرسٹار وہ ہوتا ہے جواپنی روشنی سے دنیا کو
روشن کرتا ہے ، لوگوں کے لئے راستے بناتا ہے اور شاہ رخ اس کی زندہ مثال ہے"۔
بالی ووڈ کے فلم میکر مہیش بھٹ " جوان " دیکھ کر شاہ رخ خان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔
مہیش بھٹ نے "جوان " میں شاہ رخ خان کی ایکشن پرفارمنس کو خوب سراہا اور فلم کے ڈائریکٹر ایٹلی کی بھی خوب تعریف کی۔
ایٹلی تامل فلم انڈسٹری میں ایک بڑے فلم ڈائریکٹر مانے جاتے ہیں ان کی شاہ رخ کے ساتھ پہلی فلم ہے جس نے کامیابیوں میں بالی ووڈ کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
اس سے ناقدین کا خیال ہے کہ شاہ رخ اور ایٹلی کی یہ پہلی فلم ضرور ہے لیکن آخری نہیں۔ اب یہ سلسلہ دور تک چلے گا۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان مہیش بھٹ کی "ڈپلی کیٹ" اور "چاہت" جیسی سپر ہٹ فلمیں کرچکے ہیں۔ شاہ رخ اور مہیش بھٹ کا فلمی اشتراک اس وقت ختم ہوا جب شاہ رخ خان یش چوپڑا کیمپ کے ہوکر رہ گئے۔
ناقدین کے مطابق "جوان" نے شہنشاہ بالی ووڈ کو پھر سے جوان کر دیاہے۔ ہرگزرتے دن کے ساتھ شاہ رخ کے پرستاروں میں اضافہ ہو رہا ہے۔