پاکستان کی پوری ٹیم انگلینڈ کے 267 رنز کے جواب میں 344 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ہے اور 77 رنز کی برتری حاصل کر لی جس میں سعود شکیل کی ماہرانہ بیٹنگ اور ساجد خان کے تجربے نے اہم کردار ادا کیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے چھٹے نمبر پر آنے والے سعود شکیل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 223 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 134 رنز بنائے اور کھیل کے آخر تک ٹکے رہنے کی بھر پور کوشش کی۔ ان کا ساتھ سپنر نعمان علی نے بھر پور نبھایا اور 45 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کوبڑی سپورٹ فراہم کی جبکہ ساجد خان 48 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔ان کے علاوہ کپتان شان مسعود 26 ، عبداللہ شفیق 14 اور صائم ایوب 19 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 10 وکٹوں کے نقصان 267 رنز بنائے جس میں جیمی سمتھ 89 اور بین ڈکٹ 52 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، ان کے علاوہ اٹکنسن نے 39اور زیک کرولی نے 29 رنز بنائے ان کے علاوہ اور کوئی کھلاڑی خاطر خوا ہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 6 ، نعما ن علی نے 3 اور زاہد محمود نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔