نامزد چیف جسٹس یحیحٰی آفریدی کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس کو آئینی بینچ سے متعلق پالیسی دے دی ہے، آفس کو ہدایت کی ہے جن مقدمات میں کوئی قانون چیلنج ہوا ہے انکی الگ کیٹیگری بنائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق نامزد چیف جسٹس یحیحیٰ آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے اسلام آباد میں حق شفعہ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے اسلام آباد میں حق شفعہ سےمتعلق مقدمہ آئینی بینچ کو بھجوادیا۔
دوران سماعت جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ یہ مقدمہ تواب آئینی بینچ کو منتقل ہونا چاہیے، اس کیس میں توآئینی شقوں کی تشریح کرنا ہوگی۔ نامزدچیف جسٹس یحیحٰی آفریدی نے ریمارکس دیے کہ رجسٹرارآفس کوآئینی بینچ سے متعلق پالیسی دے دی ہے، جن مقدمات میں آئین کی تشریح کی ضرورت ہوئی وہ ساتھ ساتھ منتقل کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں آئینی بینچز کو مقدمات کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، سپریم کورٹ کے مختلف بینچز نے گزشتہ روز بھی 4مقدمات آئینی بینچ کومنتقل کیے تھے۔