ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے بتایا کہ ایف آئی اے افسران کا شہری سے تاوان مانگنے کے معاملے پر چاروں ایف آئی اے افسران کو معطل کردیا گیا ۔
رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے افسران کی جانب سے شہری کو حبس بے جا رکھ کر 3کروڑ روپے تاوان وصول کرنے کا معاملہ پر چاروں ایف آئی اے افسران کو معطل کردیا گیاڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے ملوث افسران میں شامل انسپکٹرفخر عباس کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی ملزموں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے بتایا کہ چاروں معطل افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کردی گئی ہےچاروں معطل افسران کے خلاف اغواء برائے تاوان ، حبس بے جا اور کرپشن کے الزام میں مقدمہ درج بھی کیا گیا ہے۔
FIR 62 -23 by Farhan Malik on Scribd
انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان نے شہری امجد کو غیرقانونی حراست میں رکھ کر3کروڑ روپے تاوان لے کر چھوڑا تھامتاثرہ شہری امجد کی شکایت پر ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی گئی۔
خیال رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں چار انسپکٹرز کے گینگ نے شہری کو اغوا کر کے تین کروڑ تاوان وصول کرلیاتھا۔گینگ میں انسپکڑ وقاص ،فخر عباس مصدق ،حمزہ نے ماجد کو ہری پورسے اغوا کیا تھا
سائبر کرائم میں کنڑیکٹ پر تعینات انسپکٹرز نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا دیں بغیر کسی کیس کے شہری کو یرغمال بنا کر مبینہ طور پر 3 کروڑ تاوان لینے کا انکشاف ہوا تھا4افسران کا گروہ شہری ماجد کو دو روز تک یرغمال بنا کر لاہور میں گھماتا رہا ۔مبینہ طور پراغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنا آ گئی سائبر کرائم میں کنڑیکٹ پر تعینات انسپکرز کا شہری ماجد پر مبینہ تشدد کا بھی انکشاف ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق ایف ائی اے سائبر کرائم کے انسپکڑ شہری ماجد سے کھیلوں کی مختلف ویب سائٹ کے بارے میں پوچھتے رہے ۔ایف ائی اے افسران کا غیر قانونی کارروائی کے دوران ایک اعلی افسر سے بھی رابطے میں رہنے کا انکشاف ہوا تھاانسپکٹر وقاص سب انسپکٹر مصدق لاہور سے انچارج کو بتائے بغیر ہری پور گئے
ایف آئی اے افسران نے افس محرر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کی خصوصی اسائمنٹ پر جانے کی بارے میں آگاہ کیا ۔ایف آئی اے سائبر کرائم افسر نے رپورٹ میں واقعہ کو درست قرار دے دیا تھا واقعہ میں شامل افسران کے خلاف کرمینل کارروائی کی سفارش کی تھی رپورٹ میں افسران کا کنڑیکٹ بھی ختم کرنے کی تجویر بھی دی گئی تھی۔
واقعہ میں ملوٹ انسپکٹرز چند سالوں میں ہی لگثرری گاڑیوں کے مالک ہیں متاثرہ شہری نے بھی ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست جمع کروا دی تھی گینگ آف 4 کی جانب سے متاثرہ شہری کو دھمکیاں دینے کا بھی انکشاف ہوا تھاماضی میں بھی اسی طرح شہری کو یرغمال بنا کر پیسے لینے کا واقعہ رونما ہو چکا ہے ۔ایڈیشنل ڈائریکڑ جنرل احمد جہانگیر اسحاق نےواقعہ کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔