حکومت نے بجلی صارفین پر سے کیپسٹی پیمنٹس کا بوجھ اتارنے کے لئے نیا پلان تیار کرلیا۔
حکومت کی قائم کردہ ٹاسک فورس کے پلان کی تفصیلات سامنے آگئی،"بجلی دو اور پیسے لو" پالیسی کے تحت تمام آئی پی پیز سے بات چیت جاری ہے، کامیابی کی صورت میں بجلی یونٹ میں 10 روپے تک کمی متوقع ہے۔
دستاویز کے مطابق آئندہ تمام آئی پی پیز ’’بجلی دو، پیسے لو‘‘پالیسی پر چلائی جائیں گی، حکومت کی موجودہ آئی پی پیز سے ’’ٹیک اینڈ پے‘‘ پالیسی پر بات چیت جاری ہے۔
پالیسی کے تحت بجلی نہ بنانے والی کمپنیوں کو کیپسٹی پیمنٹ کی ادائیگی نہیں ہوگی، ٹیک اینڈ پے پالیسی سے کیپسٹی مد میں سالانہ 948 ارب روپے کمی ہوگی، کیپسٹی بوجھ کم ہونے سے صارفین کو 9.70 روپے فی یونٹ ریلیف ملنے کا تخمینہ ہے۔ اس وقت کیپسٹی ادائیگیوں کا بوجھ 1916 ارب روپے سالانہ ہے۔