تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج بھی معمولی کمی دیکھی جارہی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان ہے، انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں415 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس تاریخ کی تاریخ کی نئی بلند ترین 86 ہزار 862 کی سطح پر پہنچ گیا۔