وزیر خزانہ دورہ امریکا کےدوران واشنگٹن فورم سےخطاب میں حکومتی پالیسی اقدامات پرروشنی ڈالی کہامعاشی استحکام دوبارہ حاصل کرنے،ٹیکس محصولات میں اضافے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
خطاب کےدوران وزیرخزانہ نےکہاپاکستان میں ٹیکس نظام کومزیدمنصفانہ اورموثربنانےکیلئےاصلاحات کی جارہی ہیں،ملک کو استحکام سےترقی کی طرف لےجانےکیلئےدیرینہ مسائل حل کرنےکےاقدامات کررہےہیں، فورم کی میزبانی آئی ایم ایف کےڈائریکٹر جہاد ازعور نے کی۔
وزیرخزانہ نےواشنگٹن میں سٹی بینک کےوفدسےبھی ملاقات کی،سٹی بینک کےوفدکی قیادت وائس چیئر پبلک سیکٹرجےکولنزنےکی،وزیرخزانہ نےپاکستان کےمعاشی استحکام،ٹیکس وتوانائی میں اصلاحات سےآگاہ کیا،سرکاری اداروں،پنشن اورحکومتی سائزکم کرنےکےلئےجاری اصلاحات پربریفنگ دی۔
محمداورنگ زیب نےطویل مدتی روڈٹو مارکیٹ حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا، جس میں بین الاقوامی سرمایہ کاری مارکیٹوں سےفائدہ اٹھاناایجنڈےمیں شامل ہے۔