اسرائیل نے لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کا ڈرون وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیڈ روم تک پہنچنے کا اعتراف کرلیا۔
یاد رہے کہ ہفتے کو حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا اور ڈروان یاہو کے بیڈروم کی کھڑکی سے ٹکرایا تھا۔
اسرائیلی وزیر اعظم اور انکی اہلیہ رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے جس کے باعث حملے میں محفوظ رہے۔
اسرائیل کی جانب سے ڈرون نیتن یاہو کے بیڈ روم تک پہنچنے کا اعتراف کرلیا گیا ہے اور اسرائیلی میڈیا نے نیتن یاہو کے بیڈروم کے بیرونی حصے کی تصویر بھی شائع کی ہے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے فوری بعد فوج نے یہ تصویر شائع کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے آج نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔