سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے جسٹس منصور علی شاہ کو بینچ ون میں رہنے کی دعا دے دی۔
سیکٹر جی ٹین ٹو اپارٹمنٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار خوشدل خان ملک نے جسٹس منصور علی شاہ سے کہا ہماری دعا ہے آپ اسی طرح بینچ ایک میں ہی رہیں ۔
جسٹس منصور علی شاہ بولے جو اللہ چاہے گا وہی ہو گا۔
عدالت ایم ڈی پی ایچ اے کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی ۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بعد جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج ہیں۔