پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائی کا آغاز کیا۔
ستمبر 2023 سےجاری اب تک آپریشنز کےدوران متعلقہ اداروں نےملک بھر سے 1053.633 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں اور 2076 منشیات فروشوں کو گرفتارکیا۔
ستمبر 2023 سےجاری اب تک آپریشنز کےدوران متعلقہ اداروں نےملک بھر سےاب تک 3.857 کلو گرام ہیروئن، 50.086 کلوگرام ہشیش، 4.711 کلوگرام میتھ، 9.631 کلوگرام افیون جبکہ 985.348 کلوگرام دیگرمنشیات ضبط کیں۔
سیکیوٹی فورسز نے اکتوبر کے دوران بلوچستان سے 60کلو،خیبرپختونخواہ سے 45.76 کلو،گلگت بلتستان سے 93.08 کلو،پنجاب سے 48.69 کلو جبکہ سندھ سے 27.95 کلو منشیات ضبط کیں
ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔