پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نےلاہور میں واقع جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پرچھاپہ مارکر چارسو لیٹرتیار ڈرنکس برآمد کرلیں۔
لاہور میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کرول گھاٹی کے علاقے میں چھاپے کے دوران فلنگ مشینیں، گیس مشین، سلنڈر اور نیلے ڈرم ضبط کرلیے۔چارسولٹر تیارجعلی ڈرنکس، چینی اور ممنوعہ اشیاء تلف کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق جعلی یونٹ میں کھلے رنگ، کیمیکلز اور نل کے آلودہ پانی سے جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں۔۔ معروف برانڈز کی جعلی لیبلنگ لگا کر مضر صحت بوتلیں سپلائی کے لیے تیار کی گئیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھاخوراک کا کاروبار فوڈ اتھارٹی قوانین کے خلاف اور لائسنس کے بغیر کیا جارہا تھا۔