پنجاب فوڈ اتھارٹی غیرمحفوظ اور مضر صحت خوراک بنانے والوں کے خلاف سرگرم ہے، راولپنڈی میں چیکنگ کے دوران 8 ہزار کلو فنگس زدہ مضر صحت اچار تلف کر دیا گیا۔
فوڈ سیفٹی ٹیم نے چک بیلی روڈ پر اچار بنانے والی فیکٹری کیخلاف کارروائی کی ہے۔فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہےکہ مضر صحت اچار کو مختلف برانڈز کی پیکنگ میں سپلائی کیا جارہا تھا۔
حکام کو مضر صحت آئل، تیزاب اور غیر معیاری مصالحہ جات بھی موقع سے برآمد ہوئے،فنگس کاذائقہ ختم کرنے کیلئےکیمیکل فلیورز اور رنگوں کا استعمال کیاجارہاتھا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام نے بتایا کہ جعل سازی پر فیکڑی مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیاہے،تلف کیے گئے اچار کی مالیت 18 لاکھ روپے بنتی ہے۔