پشاورہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظورکرلی۔عدالت نے عمر ایوب کو سات نومبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
تحریک انصاف کےرہنما اورقومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر آج پشاورہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کے لیے پیش ہوئے عمر ایوب نے عدالت کو بتایا اسمبلی اجلاس کیلئےجانا چاہتا ہوں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔
ڈی چوک احتجاج کے بعد 22 مقدمات میں نامزد کیاگیا ہے،راہداری ضمانت دی جائے تاکہ عدالتوں میں پیش ہوسکوں،عدالت نے ضمانت دیتے ہوئے متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔