وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نےسینیٹ میں وزارت مواصلات سےمتعلق توجہ دلاؤنوٹس پرجواب دیتے ہوئے کہا کہ راجاراستی تاعمرکوٹ سڑک پرکنٹریکٹرنےکام نہیں کیاہم نےکنٹریکٹ منسوخ کیا ہے۔
اسلام آباد میں چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں کہا کہ کنٹریکٹر نے عدالت میں جا کر حکم امتناع لیا، ہماری ترجیح میں سب سے پہلے ایم 6 ہے، پاکستان میں سب سے اہم روڈ ایم 6 ہے۔
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں نےاس روڈ کومکمل نہ کیا حالانکہ یہ مالی طورپرموزوں سڑک ہے، مجھ پرذمہ داری ہےاس روڈ کو بنانےمیں میری کاوشوں میں کوئی کمی نہیں آئےگی، سندھ حکومت سےبھی اس روڈ کی تکمیل سےمتعلق بات کی ہے۔
اس موقع پر سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ لوگوں کی چیخیں دبا کرکوئی حکومت دعویٰ نہیں کرسکتی کہ ملک ترقی کررہا ہے، کانفرنس کسی سیاسی جماعت کے لیےنہیں ملک کی بہتری کے لیے تھی ، ہم نے قوم کی بہتری کے لیے احتجاج کی کال واپس لی، ہم قرارداد کی حمایت نہیں کرسکتے کیونکہ اس پر تحفظات ہیں۔
سینیٹر علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ ترقی تب ہوتی ہے جب قوم کو ساتھ لے کر چلیں، آئینی ترمیم بلڈوز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جے یو آئی کے شکرگزار ہیں کہ اس نے راستہ روکا ہے، پی ٹی آئی کےدو، تین سینیٹرز کے علاوہ باقی سینیٹرز خوفزدہ ہونےکےباعث نہیں آئے۔
شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کےکامیاب انعقاد پر مبارکباد کی قرارداد سینیٹ سے کثرت رائے منظور کر لی گئی ہے۔