اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے اور سازگار عالمی معاشی حالات سےملکی معیشت کوفائدہ ہوا۔ حکومت کو شعبہ جاتی پالیسیز میں بہتری اور اصلاحات پر تیزی لانا ہوگی۔
اسٹیٹ بینک نے ملکی معاشی کارکردگی کی سالانہ رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے ۔ اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2023-24 میں بھی معاشی بحالی جاری رہنے کا اشارہ دے دیا۔
مرکزی بینک نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے اور سازگار عالمی معاشی حالات سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوا تاہم حکومت کو شعبہ جاتی پالیسیز میں بہتری اور اصلاحات پر تیزی لانا ہوگی ۔
اسٹیٹ بینک نے مہنگائی کے اپنے تخمینےسے رجوع کرلیا جبکہ جی ڈی پی کی سالانہ نمو کے اپنے تخمینے پرقائم ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سرمایہ کاری کیلئے کاروباری ماحول سازگار بنانا ہوگا، توانائی کے شعبے میں سرکلرڈیٹ بڑھ گیا ہے۔ حکومت کوشعبہ جاتی پالیسیزمیں بہتری اور اصلاحات پر تیزی لاناہوگی۔