نیب نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس کو اینٹی کرپشن عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کردی ۔ عدالت نے احتساب بیورو کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
احتساب عدالت لاہور کے روبرو زیر سماعت رمضان شوگر مل ریفرنس میں نیب نے وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف کیس سماعت کیلئے اینٹی کرپشن عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کردی ۔
نیب پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ معاملہ اینٹی کرپشن عدالت کو منتقل کرنے پرکوئی اعتراض نہیں ۔ احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس کی منتقلی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ قبل ازیں عدالت نے سابق وزیراعلی حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ۔ وزیراعظم کے نمائندہ انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے۔