سرگودھا میں 14 سالہ بچی سے پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی کے مقدمے میں متاثرہ نابالغ بچی کو 58 سالہ ملزم سے شادی کی پیشکش کرنے پر پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے مجسٹریٹ کیخلاف چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کو مراسلہ لکھ دیا۔
پراسکیوٹر جنرل پنجاب آفس کے مطابق علاقہ مجسٹریٹ نے صلح کی آڑ میں متاثرہ نابالغ بچی پر 58 سالہ ملزم سے شادی کیلئے دباو ڈالا ۔ مجسٹریٹ کی غیرقانونی پیشکش پر پراسیکیوشن آفیسر نے چیف جسٹس ہائیکورٹ کومراسلہ لکھ دیا ہے۔
پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے سرگودھا میں 14 سالہ بچی سے پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی کے مقدمہ کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کردیا۔ پراسکیوٹر جنرل پنجاب فریادعلی شاہ نےتفتیشی ٹیم کواپنےآفس طلب کرلیا، پراسکیوٹرجنرل پنجاب نے تفتیش سےمتعلق تمام دستاویزات طلب کرلی۔