چینی وزیر اعظم لی چیانگ پاکستان کے دورےکے بعدواپس وطن روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نورخان ایئر بیس پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے چینی وزیراعظم سے مختصر گفتگو کے بعد الودا ع کہا ۔ اس موقع پر احسن اقبال کا کہناتھا کہ سی پیک پاک چین دوستی کا دیوار چین کی طرح سنگ میل ہے، چینی وزیراعظم نے احسن اقبال کی سی پیک کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ میں دوبارہ پاکستان آؤں گا،پاکستان چین کافولادی بھائی ہے، شاندار میزبانی پر پاکستان کے عوام اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔