وفاقی کابینہ نے 5 لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے سرکولیشن سمری کے ذریعے اضافی چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کی جانب سے اضافی چینی برآمد کرنے کی پہلے ہی منظوری دے جا چکی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملک میں اگلے 2 ماہ کیلئے چینی کا وافر ذخیرہ دستیاب ہے اور کابینہ نے مشروط طور پر چینی برآمد کرنے کی منظوری دی۔
تمام شوگر ملز 21 نومبر تک گنے کا نیا کرشنگ سیزن شروع کرنے کی پابند ہوں گی۔
چینی کی مقامی قیمت میں اضافے کی صورت میں برآمد روک دی جائے گی۔