لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت نے پانچ اکتوبرکو پی ٹی آئی احتجاج کےنتیجےمیں توڑپھوڑ کے مقدمے میں سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں چوبیس نومبر تک توسیع کردی۔
انسداددہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشدجاوید نے پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر کی ضمانتوں پرسماعت کی۔دوران سماعت عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت پرمقدمات ریکارڈ پیش کرنے کی مہلت دیتے ہوئےعبوری میں ضمانتوں میں چوبیس نومبر تک توسیع کردی۔
درخواست گزاروں نےموقف اختیارکیا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیےگئے،شامل تفتیش ہوکر پولیس کوحقائق سےآگاہ کرناچاہتےہیں۔درخواست گزاروں نےاستدعاکی کہ عدالت عبوری ضمانتیں کنفرم کرنےکا حکم دے،تھانہ اسلام پورہ ،لاری اڈا سمیت دیگر پولیس اسٹیشنز نے مقدمات درج کررکھے ہیں۔