شنگھائی تعاون تنظیم کا23واں سربراہی اجلاس میں سربراہان حکومت کل جناح کنونشن سنٹرمیں اکھٹےہوں گے جس میں معیشت، تجارت،ماحولیات اورسماجی وثقافتی میں جاری تعاون پرتبادلہ خیال ہوگا۔
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او)سمٹ میں تنظیم کی کارکردگی کاجائزہ لیاجائےگا، سمٹ میں تعاون کے مزید فروغ اورتنظیم کےبجٹ کی منظوری کیلئےاہم فیصلےہوں گےوزیراعظم شہبازشریف قائدین کا استقبال کریں گےجس کےبعدگروپ فوٹوسیشن ہوگا۔
وزیراعظم شہبازشریف کےابتدائی کلمات سے سمٹ کی باضابطہ کارروائی شروع ہوگی،شریک رہنماؤں کےمختلف دستاویزات پر دستخط کے بعد وزیراعظم اختتامی کلمات پیش کریں گے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایس سی او کے سیکرٹری جنرل ژانگ منگ میڈیا سے گفتگو کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف سمٹ میں شریک رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔