قازقستان کے وزیر اعظم اولزاف بیکٹینوف شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے۔
پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کئی ملکوں کے وزراء اعظم اور مندوبین پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ مزید مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
منگل کو وزیر اعظم قازقستان اولزاف بیکٹینوف اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان قازقستان کے مہمان وزیر اعظم کے قیام کے دوران وزیر مہمانداری ہوں گے۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وسط ایشیائی ریاستوں سے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، قازقستان اوردیگرممالک سےتجارتی اورکاروباری سرگرمیوں کوفروغ دیں گے، امید ہے آپ کاا سلام آباد میں قیام خوشگوار ہوگا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قازق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم اچھے شراکت دار اور ایک دوسرے کے لئے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔