پاکستان شاہینز کے کپتان محمد حارث کا کہنا ہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کیلئے تیاریاں بھرپور ہیں ، بھارت کیخلاف میچ کا سوچ کر کھلاڑیوں پر پریشر آجاتا ہے اس لئے ڈریسنگ روم میں بھارت کیخلاف میچ بارے بات کرنے پر پابندی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان شاہینز کے کپتان محمد حارث کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف میچ کا سوچ کر کھلاڑیوں پر پریشر آجاتا ہے ، بھارت کا پریشر پلیئرز پر نہیں ڈالنا ، میں نے بطور کپتان اور ہیڈ کوچ نے بھارت کے حوالے سے بات کرنے پر پابندی ہے۔
محمد حارث کا کہنا تھا کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کیلئے تیاریاں بھرپور ہیں ، امید ہے اپنے ٹائٹل کو ڈیفنڈ کر سکیں گے ، صرف بھارت ہی پر فوکس نہیں ہوگا ، دیگر ٹیموں کے ساتھ بھی مقابلے ہیں ، ہر ٹیم کیخلاف ہمارا پلان الگ ہوگا ، پچھلے سال بھی کپتان تھا ، ابھی تک کپتانی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ، پی سی بی نے مجھے مختلف ٹیموں کا کپتان بنایا ہے ، میرا فوکس ایمرجنگ ایشیا کپ پر ہے ، کپتانی کا ابھی نہیں سوچا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنگ ایشیا کپ میں بطور اوپنر کھیلوں گا ، ہمارے کھلاڑی فٹ ہیں ، کھلاڑیوں کی فٹنس بھرپور ہے ، مینز اور ویمنز ٹیم کے ساتھ ہمارا کوئی تعلق نہیں ، ہمارا پورا فوکس ایمرجنگ ایشیا کپ پر ہے ، ہم شکست سے نہیں ڈرتے ، ایمرجنگ میں سیکھنا اہم ہے ، ایمرجنگ ٹیم کی کپتانی کرنا مختلف تجربہ ہے ، چیمپئنز ون ڈے کپ میں سینئر کھلاڑیوں کی بھئ کپتانی ہے ، جہاں ٹیم کو ضرورت ہوگی وہاں کھیلوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان شاہینز میں اوپننگ پیئر کا مسئلہ ہے اس لیے اوپننگ کروں گا ، ایمرجنگ ایشیا کپ میں تیئس سال سے زائد عمر کے چار پلیئرز کھیل سکتے ہیں ، پانچ روزہ کرکٹ پر فوکس ہے ، فرسٹ کلاس کے میچز کھیلنے ہیں۔