ٹک ٹاک نے2024ءکی دوسری سہ ماہی کے لیےکمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی۔
یہ سہ ماہی رپورٹ پلیٹ فارم کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر رپورٹنگ کی مدت کے دوران حذف کے گئے کانٹنٹ اور اکاؤنٹس میں شفافیت کا جائزہ بھی فراہم کرتی ہے۔
اس سہ ماہی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رپورٹنگ کے حالیہ عرصے میں پاکستان میں ٹک ٹاک سے تین کروڑ سے زیادہ ویڈیوز کو حذف کیا گیا،اِن میں سے 99.5 فیصد ویڈیوز کو صارفین کی جانب سے رپورٹ کرنے سے پہلے ہی حذف کر دیا گیا جبکہ 97 فیصد کو 24 گھنٹوں کے اندر حذف کر دیا گیا۔۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹک ٹاک پر روزانہ ایک ارب سے زائد افراد کے وزٹ کرنےاور لاکھوں کانٹنٹ پوسٹ کیے جانے کے ساتھ ، پلیٹ فارم خودکار اعتدال پسندی کی ٹیکنالوجی کو ترجیح دینے اور اس میں اضافہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
سنہ2024ء کی دوسری سہ ماہی میں ، پلیٹ فارم نے مجموعی طور پر 178,827,465 سے زیادہ ویڈیوز کو حذف کیا۔ اِن میں سے 144,430,133 کو آٹومیشن کے ذریعےحذف کیا گیا،جس سے پلیٹ فارم کی جانب سے رئیل ٹائم میں نقصان دہ کانٹنٹ کو ختم کرنے کے لیے اپنی ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی کے جدید استعمال کی نشاندہی ہوتی ہے۔
ٹک ٹاک کا دعویٰ ہے کہ اب ٹک ٹاک 98 فیصد فعال تشخیص کی شرح کے ساتھ صارفین کو اس کا سامنا کرنے سے پہلے نقصان دہ کانٹنٹ کو حذ ف کرنے میں پہلے سے کہیں زیادہ مؤثر ہے۔ رپورٹ میں بحال شدہ ویڈیوز کی تعداد میں 50 فیصد کمی پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، جس سے ٹک ٹاک کے کانٹنٹ میں اعتدال کے نظام کی درستگی اور تاثیر کو تقویت ملتی ہے