پنجاب حکومت نے مریم کی دستک پروگرام میں پنجاب کے11نئےاضلاع شامل کردئیےگئے۔
تفصیلات کےمطابق مریم کی دستک پروگرام میں 22 اضلاع کےشہری گھربیٹھے60سےزائدسرکاری خدمات حاصل کرسکیں گے،منصوبہ پنجاب آئی ٹی بورڈنےوضع کیا،شہری بھی60 سےزائدسرکاری خدمات اپنی دہلیز پرحاصل کرسکتےہیں۔نکاح سرٹیفکیٹ،لرنرڈرائیونگ لائسنس،ای اسٹیمپنگ جیسی60سےزائدخدمات گھر بیٹھے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ فیصل یوسف کاکہنا ہےکہ سرکاری خدمات کوبراہِ راست شہریوں کی دہلیز تک پہنچانا مقصدہے،وقت اوراخراجات کی بچت بھی بہترہوئی ہے۔