ملتان ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔
ملتان میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے،دوسرےٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 3 وکٹ پر 173 رنز بنالئے ہیں،کامران غلام 75 اور سعودشکیل 4 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں،صائم ایوب 77، عبداللہ شفیق 7، شان مسعود 3رنز پر آؤٹ ہوئے،انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ نے 2 وکٹیں حاصل کیں، انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں،کامران غلام ڈیبیو کریں گے،پاکستان کی پلیئنگ الیون میں4 اسپنرز، ایک فاسٹ بولر شامل ہے،انگلینڈ کی ٹیم ایک تبدیلی کے بعد میدان میں اتری ہے، انگلینڈ کی ٹیم میں بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود ٹاس کے بعد گفتگو میں کہا ڈیبیوکرنےوالےکامران غلام کیلئےنیک خواہشات ہیں،اچھااسکورکرکےانگلینڈکودباؤمیں لائیں گے،ہمارےپاس اچھےاسپنرزموجود ہیں۔
انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ اگرہم بھی ٹاس جیتتے توبیٹنگ ہی کرتے،خیال رہے کہ ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو با آسانی شکست دے دی تھی۔