پاکستانی ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ہم نے 20 وکٹیں لینی ہیں، اگر ہم سپن کیساتھ جاتے ہیں تو انگلینڈ کو آؤٹ کرسکتے ہیں، ہمارا پچ کے حوالے سے کلئیر پلان تھا، بابر اعظم کو ڈراپ نہیں ریسٹ دیا گیا ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے کہنا تھا کہ امید ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بال سپن ہوگا، بابر اعظم ہمارے نمبر ون بیٹسمین ہیں ہم چاہتے ہیں وہ فریش ہوکر واپس آئے، سینئیر کھلاڑی مسلسل کرکٹ کھیلتے آتے آرہے تھے۔
باؤلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم جیسی ٹیکنیک کسی کی نہیں ہے، ان کی جگہ کوئی بیٹسمین ہی کھیلے گا، انہیں ڈراپ نہیں ریسٹ دیا گیا ہے، وہ کھیلنے چایتے تھے۔
اظہر محمود کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں سارے تجربہ کار کھلاڑی ہیں، صرف مہران ممتاز ایک نیا کھلاڑی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ فٹ ہوتے ہیں تو موسم اثرانداز نہیں ہوتا، انگلینڈ کے کھلاڑی موسم سے بلکل ڈسڑب نہیں ہوئے، جو روٹ اور ہیری بروک کی فٹنس بیٹنگ کے وقت آپکے سامنے تھی۔