وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ایس سی او اجلاس کی سیکورٹی کے حوالے سے اہم ہدایات دے دیں۔
اتوار کو وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس کے دوران وزیر اعظم کی جانب سے ایس سی او اجلاس کی سیکورٹی کے حوالے سے اہم ہدایات دیں گئیں۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونیوالی ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ملاقات میں ایس سی او کانفرنس کے غیر ملکی مہمانوں کو خصوصی سیکیورٹی کے پلان پر گفتگو ہوئی۔
وزیر داخلہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو اسلام آباد کانفرنس کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی ۔