پیٹرولیم ڈیلرز نے پٹرول پمپس منافع میں اضافے کی حکومتی تجویز مسترد کردی۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 1.35 روپے فی لیٹر اضافہ ناکافی قرار دے دیا، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے سیکرٹری پیٹرولیم سمیت دیگر حکام کو خط لکھ دیا، ایسوسی ایشن نے منافع لیٹر کے بجائے فیصد کے حساب سے مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ڈیلرز ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ مہنگائی بڑھ گئی،منافع کی شرح کم سے کم 8فیصد مقرر کی جائے، تجویز ماننے کی صورت میں پیٹرول پمپس کا منافع 20روپے فی لیٹر تک ہوجائے گا، حکومت پٹرول پمپس کا منافع1.40 روپے بڑھا کر10.04 روپے فی لیٹر کرنا چاہ رہی ہے۔