انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے بھارتی ٹیم کے کھلاڑی شبمن گل کو پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔
آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم کے ابھرتے ہوئے سٹار شمبن گل ستمبر 2023 کے لئے پلیئر آف منتھ قرار پائے ہیں۔
The young India batter was stellar in September ⭐
— ICC (@ICC) October 13, 2023
More as Shubman Gill claims ICC Player of the Month honours 👇https://t.co/cQKOEsc8Jx
ستمبر کے دوران ون ڈے انٹرنیشنل میچیز میں 80 کی ایوریج سے 480 رنز بنانے والے شبمن گل کا مقابلہ اپنے ساتھی کھلاڑی محمد سراج اور انگلش اوپنر ڈیوڈ ملان کے ساتھ تھا۔
بھارتی اوپنر کھلاڑی نے ایشیا کپ 2023 کے دوران 75.5 کی ایوریج سے 302 رنز بنائے اور ٹاپ سکورر رہے۔
ورلڈ کپ 2023 سے قبل آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والی ہوم ون ڈے سیریز میں بھی گل نے دو میچز میں 178 رنز بنائے تھے۔
شبمن گل نے ستمبر کے دوران دو سنچریاں جبکہ تین نصف سنچریاں بنائیں۔
دوسری جانب آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے اور سری لنکن کرکٹر چیماری اتھاپتھو نے ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔
A prolific period rewarded with the ICC Women's Player of the Month for September!
— ICC (@ICC) October 13, 2023
Sri Lanka captain Chamari Athapaththu's class is permanent ⭐https://t.co/jTZIrdbDO9