محکمہ موسمیات نے وسطی بحیرہ عرب کے اوپر بننے والے کم دباؤ سے متعلق دوسرا الرٹ جاری کردیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی بحیرہ عرب کے اوپر بننے والے کم دباو سے فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کے متاثر ہونے کا کوئی خدشہ نہیں ۔
ہوا کا کم دباؤ کراچی سے تقریباً نو سو کلو میٹر جنوب میں موجود ہے اور ایک سے دو روز میں ڈپریشن کی صورت تشکیل پاسکتا ہے۔
طوفان بننے کی صورت میں قطر کی جانب سے تجویز کردہ نام دانا دیا جائے گا ۔
دانا یا دانہ کا عربی میں مطلب قیمتی اور خوبصورت موتی ہے ۔