دفتر خارجہ نے 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف ایس سی او اجلاس کی صدارت کریں گے، چین،روس،بیلاروس،قازقستان،کرغزستان،تاجکستان اورازبکستان کےوزرائےاعظم شریک ہوں گے، ایران کےاول نائب صدراوربھارتی وزیرخارجہ اجلاس میں شریک ہوں گے، مبصرملک منگولیاکےوزیراعظم اورترکمانستان کےوزراکی کابینہ کےچیئرمین شریک ہوں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف ایس سی اواجلاس کےموقع پروفودکےسربراہوں سےملاقاتیں کریں گے، اجلاس میں معیشت،تجارت،سماجی وثقافتی تعلقات اورماحولیات کےشعبوں میں تعاون پربات ہوگی، اجلاس میں تعاون کےفروغ کےحوالےسےاہم فیصلےاورتنظیم کےبجٹ کی منظوری دی جائےگی۔