فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) نے بھارت پرتفصیلی باہمی تشخیصی رپورٹ جاری کردی
ایف اے ٹی ایف رپورٹ میں بھارت کی اینٹی منی لانڈرنگ (AML) اورانسداد دہشت گردی کی مالی اعانت (CFT) پرچیلنجز اور خامیاں نمایاں ہیں۔
بھارت میں پراسیکیوشن کی تاخیر، NPOs کی نگرانی اور PEPs کی سخت نگرانی میں بہتری کی ضرورت ہے۔
ایف اے ٹی ایف نے بھارت کے AML/CFT نظام میں کوتاہیوں کی نشاندہی کی۔
ایف اے ٹی ایف نے بھارت کو اکتوبر 2027 تک تجویز کردہ اصلاحات پر عمل درآمد کی پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
بھارت میں دہشت گردی کی مالی اعانت میں اضافہ اور NE شورش و بائیں بازو کے انتہا پسند گروپوں کی سرگرمیاں جاری۔
خیراتی اداروں کے طور پر رجسٹرڈ NPOs دہشت گردی کی مالی اعانت کا باعث بن رہے ہیں۔
بھارت میں نقدی کی بنیاد پر لین دین، منشیات کی اسمگلنگ اور جواہرات کی مارکیٹ منی لانڈرنگ کا اہم ذریعہ ہے۔
ایف اے ٹی ایف نے بھارت کو منی لانڈرنگ کے زیرالتواء ٹرائلز کو تیز کرنے کا حکم دیا۔ایف اے ٹی ایف نے بھارت پر زور دیا کہ وہ فنڈز اور اثاثوں کو فوری منجمد کرنے کے فریم ورک کو بہتر بنائے۔
ایف اے ٹی ایف نے بھارت میں ISIS کے بڑھتے ہوئے قدموں کے متعلق متعدد رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا۔