روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) کے ذریعہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کاحجم 8.749 ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق ستمبرکے اختتام پر سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ مجموعی ترسیلات زرکاحجم 8.749 ارب ڈالرسے تجاوزکرگیاہے۔ روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کاآغاز ستمبر2020میں کیاگیاتھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق آرڈی اے کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے اب تک 1.532 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے، سمندرپارپاکستانیوں نے روایتی نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں 380ملین ڈالر،اسلامی نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں 656ملین ڈالر اورپاکستان سٹاک ایکسچینج میں 41ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی۔