وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سےبزنس ٹوبزنس اورگورنمنٹ ٹوگورنمنٹ منصوبوں میں شراکت ہوگی، سعودی عرب نےہرمشکل وقت میں پاکستان اورپاکستانی عوام کاہاتھ تھاما ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ کیا سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبد العزیز الفالح سعودی وفدکی قیادت کر رہے ہیں وفاقی وزراء عطااللہ تارڑ، جام کمال، مصدق ملک اور شزہ فاطمہ نے شرکت کی، عبدالعلیم خان نے سعودی وفد کو پاکستان کے نجی سیکٹر کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان اور پاکستانی عوام کا ہاتھ تھاما ہے، کہنے سے پہلے ہی سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا، ہمارا دلوں کا رشتہ ہے، نجی شعبہ ملکی معیشت میں بڑا حصہ ڈال رہا ہے، مالیاتی اشاریئے بہتر ہو رہے ہیں، اعتماد بحال ہو رہا ہے، نجی سیکٹر میں بڑا سکوپ موجود ہے۔
سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ کے موقع پر وفاقی وزیر برائے نجکاری و موصلات عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب سے بزنس ٹو بزنس اور گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ منصوبوں میں شراکت ہوگی، پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے 126 ممالک کو ویزہ فری کرچکا ہے۔
استقبالیے میں سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی اور سینئر سفارتی حکام بھی موجود تھے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز نے اس استقبالیے دورے کو یادگار قرار دیدیا خالدبن عبدالعزیزالفالح کا استقبالیے میں پاکستانی عوام کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا، خالدبن عبدالعزیز الفالح نے پاکستان میں نجی شعبے کی ترقی و بہتری پر اظہار مسرت کیا۔
سعودی عرب کے وفد نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے بزنس ماڈل میں دلچسپی کا اظہار کیا۔