فافن نے انتخابی ٹربیونلز سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
فافن رپورٹ کےمطابق اب تک صرف 11 فیصد انتخابی عذرداریوں کا فیصلہ ہوا ہے،الیکشن ٹربیونلز نے 10 اکتوبر تک 334 میں سے40 درخواستیں نمٹائیں،40 درخواستوں میں 4 قومی اسمبلی جبکہ 36 صوبائی نشستوں کی ہیں۔
قانونی طور پر ٹربیونلز کیلئےدرخواستیں 180 دنوں کے اندر نمٹانا لازم ہے،پنجاب میں 8 نئےالیکشن ٹربیونلز بننے کے بعد ابھی تک کارروائی شروع نہیں ہوئی،بلوچستان ٹربیونلز نے41 میں 28 درخواستوں کو نمٹا دیا ہے،خیبرپختونخوا میں ٹربیونلز نے 10 فیصد،سندھ 7 فیصد درخواستوں کو نمٹایا۔